Homeخبریںزاہدان کے علاقے چشمہ زیارت میں مسلح افراد اور قابض ایرانی ...

زاہدان کے علاقے چشمہ زیارت میں مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ، فوجی ہیلی کاپٹر کی پرواز

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے چشمہ زیارت میں مسلح افراد اور قابض ایرانی فوجی و سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے، جبکہ علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی پرواز کی بھی اطلاعات ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، آج جمعہ، 9 اکتوبر 2026ء کو چشمہ زیارت کے علاقے میں مسلح افراد نے فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک ہائی لکس گاڑی کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد فوجی اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا ۔

اسی دوران علاقے کے اوپر ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی پرواز کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاحال اس واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد، جھڑپ میں شامل افراد کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی آزادانہ تصدیق سامنے نہی

ں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز