Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5 افراد قتل ،ایک...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5 افراد قتل ،ایک نعش برآمد ،روڈ حادثہ میں 4 افراد ھلاک ہوگئے

شال (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع

 خضدار کے علاقے اورناچ میں رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خدا بخش ولد سفر خان اور اشفاق ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوا ہے، جبکہ زخمیوں میں فدا حسین ولد خدا بخش اور ظریف ولد یار محمد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اوستہ محمد گوٹھ پیارو خان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور ایک مرد کو قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ میزئی اڈھ جنگل کیمپ کے مقام پر فائرنگ سے حضرت نور ولد نامی شخص موقع پر ھلاک، جبکہ دو افراد

عزت ولد نور محمد جنگل کیمپ حسن ولد محمد اعظم جنگل کیمپ شدید زخمی ہوئے ٹراما سنٹر میزئ اڈہ ایمرجنسی روم میں فوری طور طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے شال ریفر کر دیاگیا۔

ادھر قلات چھپر سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ اور بوسیدہ نعش برآمد ، جسے شناخت کیلے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلات منتقل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعش کئی روز پرانی ہونے کے باعث بوسیدہ ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے تاحال اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء تازہ ترین خنر کے مطابق خضدار سنی کے مقام پر شال کراچی مرکزی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ھلاک ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز