Homeخبریںقلات چھپر اور منگچر سے 4 افراد کی مسخ نعشیں ...

قلات چھپر اور منگچر سے 4 افراد کی مسخ نعشیں برآمد

قلات / منگچر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع قلات کے دو مختلف علاقوں چھپر اور منگچر سے چار نامعلوم افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ، جنہیں ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق، تین افراد کی نعشیں قلات کے علاقے چھپر سے برآمد ہوئیں ہیں ، جبکہ ایک نعش منگچر کے علاقے ملنگزئی سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھپر سے ملنے والی تینوں نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملنگزئی سے برآمد ہونے والی نعش کو آر ایچ سی منتقل کیا گیا ہے، جہاں نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، چاروں افراد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تاحال چاروں افراد کی شناخت اور واقعات کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز