Homeخبریںسوراب نامعلوم مسلح افراد نے 10 مسافر بسیں روک کر پانچ بس...

سوراب نامعلوم مسلح افراد نے 10 مسافر بسیں روک کر پانچ بس مالکان سے 20 / 20 ہزار لیکر چھوڑدیا 5 کو رقم نہ دینے پر چھین کر لے گئے

سوراب ( ہمگام نیوز ) شال کراچی شاہراہ سوراب اور قلات کے درمیان آج صبح سویرے مسلح افراد نے دس سے زائد مسافر بسیں جو کراچی سے شال آرہے تھے روک کر ان میں سے پانچ بسوں سے بیس بیس ہزار لیکر چھوڑ دیا جبکہ 5 بسیں مسافروں کو بیچ راستے اتار کر بسیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے مسلح افراد گزشتہ شب شال سے کراچی جانے والے بھی چھ سے زائد بسیں اپنے ہمراہ لے گئے تھے ، اور مسافروں کو شدید سردی میں شاہراہ پر چھوڑ دیا تھا۔ مسافروں میں خواتین بچے بھی شامل تھے، بعد میں پیچھے آنے والے دیگر متعدد کوچز کو اس مقام سے تھوڑا آگے مسلح افراد نے لوٹ لئیے مسافروں کے مطابق مسلح افراد کوچز کو قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے ، چھینے گئے مسافر کوچز میں کئی کمپنیوں کی بسیں شامل تھے ،ان واقعات کے بعد مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں اور لواحقین میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔

ان واقعات کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئ ہے اور نہ کوئ بیان ابھی تک ضلعی انتظامیہ سوراب نے جاری کیا ہے ۔ایک مسافر بس کمپنی کے مالک نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مسلح افراد ان سے منتھلی بتھہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں بتھہ نہ دینے پر مسافر بس چھین کر لے جاتے ہیں اور بعد میں پانچ سے دس لاکھ روپے لیکر واپس چھوڑ دیتے ہیں ان کے مطابق یہ واقعات سوراب اور منگچر کے ایریاز میں آئے روز پیش آتے ہیں ،لیکن سرکار انھیں تحفظ دینے میں ناکام پوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز