Homeخبریںزاہدان۔ بم شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افغان تارکین وطن سمیت...

زاہدان۔ بم شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افغان تارکین وطن سمیت 10 افراد جاں بحق

زاہدان (ہمگام نیوز) منگل 20 اکتوبر 2026 کی علی الصبح زاہدان سے بم جانے والی شاہراہ پر کہورک چیک پوسٹ کے قریب افغان تارکین وطن کو لے جانے والی ایک مسافر گاڑی اور ٹریلر کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 9 افغان تارکین وطن اور ایک بلوچ شہری شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد مسافر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم از کم 9 افغان تارکین وطن آگ کی لپیٹ میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آگ کی شدت کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئیں۔

ذرائع کے مطابق، مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی ایک بلوچ شہری تھا، جو اس حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کی تیاری تک جاں بحق بلوچ شہری اور افغان تارکین وطن کی شناخت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی

تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز