13 نومبر یوم شہدائے بلوچ کے موقع پر دنیا بھر میں بلوچ شہدا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں متحدہ بلوچستان کے قدیم ترین شہر اور تاریخی پایہ تخت قلات میں بھی ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کے شرکاء نے مادرِ وطن بلوچستان کی آزادی، بقا اور قومی شناخت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بلوچ شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہدا کی قربانیاں بلوچ قومی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں اور ان کی یاد، جدوجہد اور قربانیوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا قومی ذمہ داری ہے۔
دنیا کے مختلف خطوں میں یومِ شہدائے بلوچ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کے ساتھ تاریخی شہر قلات میں اس پروگرام کا انعقاد بھی شہدا کی یاد کو تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک کڑی تھا۔
#13NovBalochMar
tyrsDay


