کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں ہونے والے ایک حملے میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔
پشین میں پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ پشین شہر کے علاقے غرشینان میں پیش آیا۔
اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار موجود تھے جس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
اس حملے کے نتیجے میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر علی احمد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس اہلکار کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے کے محرکات تا حال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


