لاہور(ہمگام نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 53 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے لاہور کے اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے۔
اقبال ٹاؤن کے ایس پی محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش دھماکے میں 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
انھوں نے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا گلشن اقبال پارک اس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے اور مذکورہ مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔