یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ آزادی پسند نصیر بلوچ و فیملی کی لانگ مارچ پانچویں روز...

بلوچ آزادی پسند نصیر بلوچ و فیملی کی لانگ مارچ پانچویں روز جاری

جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند نصیر بلوچ و فیملی کی لانگ مارچ پانچویں روز58 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے چیونگو شہر کے حدود میں داخل ہو گیا، جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول تک مقررہ دن تک پہنچنے کے لیے لانگ مارچ کے شرکاء واکنگ ٹریک کے بجائے نیشنل ہائی وے پر سفر کر رہے ہیں تاکہ عوامی توجہ کو بلوچستان بارے مبذول کرایا جا سکے،۔جسکی اجازت اس شرط پر حکومت کی جانب سے دی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی واقع رونما ہوا تو ذمہ دار خود لانگ مارچ کے شرکاء ہونگے،دوران لانگ مارچ شرکاء نے راستے میں پملفٹ تقسیم کرنے کے ساتھ آبادیوں سے گزرتے آزاد بلوچستان کے نعرئے بھی لگائے۔لانگ مارچ کے شرکاء کے حوصلے بلند ہیں ،انہوں نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ شدید تھکاؤٹ کوئی معنی نہیں رکھتی اور امید ہے کہ ہم جنوبی کوریا کے لوگون کو مقبوضہ بلوچستان میں جاری پاکستانی بربریت کے بارے آگاہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز