حب(ہمگام نیوز) ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کا تشدددو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے پو لیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق حب کے قریب گڈانی کے مقام پر قائم ہونے والی ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے موضع چیچائی کے متاثرین نے اپنے مطالبات کیلئے فیکٹری کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنادیا جس سے کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے لئے معطل ہوگیا پو لیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھیاں برسائیں جسکے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا


