کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں پولیس کا ینگ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کئی ڈاکٹر زخمی اور درجنوں ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں کٹھ پتلی بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کر نا چا ہتے تھے تاہم پولیس نے ڈاکٹروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق کے سلسلے میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے اسمبلی کی طرف رواں دواں تھی کہ انسکمب روڈ پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی اورآگے بڑھنے سے روک دیا جس پر ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے رویئے کے خلاف نعرہ بازہ کی گئی جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹروں کو منتشر کر نے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چار ج کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے انسکمب روڈ، لیاقت پارک میدان جنگ بن گئے جس کے بعد پولیس نے کئی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا جبکہ لاٹھی چارج اور فائرنگ سے 3 ڈاکٹر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔


