تربت(ہمگام نیوز) بلیدہ میں مسلح افراد کا پولٹری فارم پر حملہ ،دونوں جانب فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جان بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔ گزشتہ شب تحصیل بلیدہ کے علاقے سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی پولٹری فارم پر اچانک حملہ کر کے مارٹر گولے داغے اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس پر دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کافی دیر تک فائرنگ تبادلہ کیا جاتا رہا۔ اس دوران پولٹری فارم کا ایک ملازم نصیب اللہ لانگو ولد نقیب اللہ لانگو سکنہ منگوچر ضلع مستونگ گولی لگنے سے جان بحق اور فاضل ولد خداد ادسکنہ سلو شدید زخی ہوگئے ۔ دو طرفہ مقابلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے تاہم مقامی ذرائع کے مطابق آبادی سے کچھ فاصلے پر ایک شخص کی گولی لگی لاش برامد ہوئی جسے اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے لاک اپ پہنچادیا جس کی شناخت اسماعیل ولد علی مرادعلی سلو بلیدہ کے نام سے کی گئی،


