کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں رہائش پذیر محمد نور نامی شخص کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد نور موقع پر ہلاک جبکہ اس کی بیوی مسماۃ(گ)شدید زخمی ہو گئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھوسہ منڈی کا ایس ایچ او احمد علی اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیا لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ایس ایچ او بھوسہ منڈی نے بتایا کہ قتل کی وجہ رشتہ کا تنازعہ بتائی جاتی ہے


