چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول ...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے نا معلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بتایاکہ آج صبح سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کوشقلات کے مقام پر فورسز کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں فورسزکے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع کیچ کے علاقے مند میں سوراپ فورسز کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک کا رروائیاں جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز