کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے سوراب میں نامعلوم مسلح افرا دنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق سوراب کے کرکٹ گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ ٹیچر الہیٰ بخش کو قتل کر دیا۔تاہم ابتدائی معلومات تک ہلاکت کی وجوہات کے محرکات سامنے نہ آ سکے۔