تربت( ہمگام نیوز) گزشتہ ساتھ دنوں سے جاری عبدالرؤف کے گھر کا محاصرہ ختم کردیا گیا۔ذرایع کے مطابق پاکستانی فورسز نے عبدالرؤف کے گھر کا محاصرہ ختم کرتے ہوئے گھر میں موجود خلیل یعقوب کی بیوی کو انکے دو بچوں سمیت گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ساتھ دنوں سے پاکستانی فورسز نے ان خواتین اور بچوں کو عبدالرؤف کے گھر میں محصور کر رکھا تھا چنانچہ گزشتہ کئی دنوں سے تربت میں جاری دھرنوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہروں سے خوبزدہ ہوتے ہوئے پاکستانی فورسز نے محاصرہ ختم کرتے ہوئے خلیل یعقوب کی بیوی اور دو بچوں کو اغوا بعد لاپتہ کر دیا۔
فورسز کاکہنا ہے کہ خلیل یعقوب ایک مسلح تنظیم کا اہم کمانڈر ہے۔


