چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی وراجن پور :پاکستانی فورسز کی بربریت تیسرے روز بھی جاری

ڈیرہ بگٹی وراجن پور :پاکستانی فورسز کی بربریت تیسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی اور راجن پور میں جاری ریاستی فورسز کا خونریز آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور راجن پور کے علاقوں میں آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہے جس میں ہیلی کاپٹر مسلسل شیلنگ کررہے ہیں اور زمینی افواج بھی گھروں میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا لاشیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں 10نعشیں لیویز حکام کے حوالے کیے ہیں جنہیں عنایت شاہ دربار میں دفن کر دیا گیا ہے۔
نصیر آباد کے علاقوں چھتر اور ہوتی میں بھی پاکستانی فورسز کا خونریز آپریشن جاری ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے انہی علاقوں میں پاکستانی فوج نے 7افراد کو شہید کر کے لاشیں پھینک دیئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز