زہری(ہمگام نیوز ) تحصیل زہری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری کے علاقہ چشمہ میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد انور نامی شخص کو فائر نگ کرکے قتل کردیا ۔ اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ لیویز فورس مذید کارروائی کررہی ہے ۔جبکہ تمپ میں مسلح افراد کا گیراج کی دکان پر حملہ، مستری لطیف پر فائرنگ اورشدید زدوکوب۔گزشتہ شام مسلح افراد نے تمپ شہر میں گیراج پر حملہ کر کے مستری لطیف نامی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایااور اس پر فائرنگ بھی کی مگر معجزانہ طور پر وہ فائرنگ سے محفوظ رہے ۔


