Homeخبریںآئی جی ایف سی کی جانب سے طلبہ کو زبردستی تقریب میں...

آئی جی ایف سی کی جانب سے طلبہ کو زبردستی تقریب میں لے جانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوجاتے ۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ باڈی کے ترجمان نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئی جی ایف سی کی جانب سے اسکول اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو زبردستی اپنے تقاریب میں لے جانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوجاتے۔ ترجمان نے کہا کہ اتوار کے دن آئی جی ایف سی کی جانب سے تربت میں ایک تقریب منعقد کیا گیا تھا جس میں اسکول اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو تقریب میں شرکت کرنے پر زور دیا گیا لیکن طلبہ اور طالبات نے آئی جی ایف سی کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ پیر کے دن پھر اسٹوڈنٹس کو بسوں میں بٹھا کر انہیں دھوکے میں رکھا گیا کہ انہیں یونیورسٹی لے جایا جائیگا لیکن وہاں سے انہیں پبلک لائبریری لے جایا گیا جہاں آئی جی ایف سے موجودگی میں ایک پراگرام منعقد کیا گیا۔ اس دھوکہ دہی میں تربت یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ملوث ھے۔
اسٹوڈنٹس کے مرضی و منشا کے بغیر انہیں اس طرح کے تقاریب میں لے جانا افسوس ناک ہے۔ آئی جی ایف سی یا دیگر ادارے اس طرح کے ہتکنڈوں سے حقائق کو نہیں چھپا سکتے۔ بلوچستان بھر میں تعلیمی اداروں کو فوجی چھائنیوں میں بدل دیا گیا ہے جہاں تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ایسے میں ایف سی کی جانب سے اس طرح کے تقریب منعقد کرنا اور اسٹوڈنٹس کو زبردستی لے جانا خود اس بات کی ثبو ہے کہ ایف سی کس حد تک تعلیمی اداروں میں دخل اندازی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز