سوراب (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے سوراب میں تنک کے مقام پر روڈ تعمیر کرنے والے ایف ڈبلیو او(فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن) کے اہلکاروں پر خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے جسکی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے ۔بلوچستان میں پاکستانی انسٹالیشنز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔


