ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسزپر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سہرانی میں فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔


