Homeخبریںبی۔آر۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بی۔آر۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قلات کے علاقوں ناگاہی اور دلبند میں فورسز کی کارروائیاں گزشتہ دن سے جاری ہیں ناگاہی کے مختلف علاقوں میں فورسز سے ہمارے سرمچاروں کی تین دنوں میں مختلف مقامات پر مسلسل جھڑپیں ہوتی رہیں جس میں 18 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 2 ہیلی کاپٹروں کو بھی راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا جس میں سے ایک کی شوران کے علاقے میں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں پورے علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے فورسز نے ناگاہی کے عام آبادیوں پرکارروائی کر کے بے گناہ بلوچوں بشمول خواتین کو تشدد کانشانہ بنایا اور بعض خواتین اور بچوں کو ہیلی کاپٹروں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے بلوچ ریپبلکن آرمی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہید ہونے والے بلوچوں اور خواتین کے اغواء جیسے جرائم کے ارتکاب پرفورسزکو بھر پور جواب دے گی اس کارروائی میں فورسز کے معاون کاروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے گاتاہم دوسری جانب فورسزپر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز