سبی ( ہمگام نیوز) لہڑی کے علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن ۔فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد کے جاں بحق ہو نے کی اطلاع ہے جبکہ سر کا ری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقہ پھلیجی وگردونواح میں ونگ کمانڈر کرنل عبدالرب کی سربراہی میں فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جو رات گئے تک جاری تھی۔


