کوئٹہ (ہمگام نیوز)تربت کے علاقے تمپ سے لاپتہ شخص کی تشدد ذدہ لاش برامد۔ دو ہفتے قبل تمپ کے علاقے کوھاڈھشک آباد سے نامعلوم مسلح افراد نے محمد حسن ولد محمد علی سکنہ ملانٹ کو گاڈی سے اتار کر اغواء کرلیا جس کی تشدد ذدہ نعش منگل کو بوستان تمپ کے علاقے سے ملی اور جبکہ کوئٹہ میں کریکر دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر لہڑی گیٹ کے قریب کریکر دھماکے میں ایک شخص صدیق اللہ زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے ۔


