حب /خضدار ( ہمگام نیوز) حب میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدای ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔


