سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںقندھار:طالبان شدت پسندوں کی فائرنگ سے 5 خواتین ہلاک

قندھار:طالبان شدت پسندوں کی فائرنگ سے 5 خواتین ہلاک

قندھار( ہمگام نیوز)قندھار ہوائی اڈے پر فائرنگ میں پانچ خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک ، افغانستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ قندھار کے گورنر کی ترجمان نے بتایا کہ سنیچر کی صبح خواتین سکیورٹی اہلکار اپنی ملازمت پر ایئر پورٹ آ رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس وین پر حملہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ خواتین اور اُن کے ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خواتین قندھار کے ایئرپورٹ پر سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو تلاشی لیتی تھیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی قندھار طالبان نے کئی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز