دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںبی ایس او آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی اجلاس منعقد

بی ایس او آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر نیاز بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے مرکزی کمیٹی کے باسک لطیف جوہر بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، تنظیمی امور، اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈوں پر مباحثہ ہوا۔ اجلاس کی باقاعدہ شروعات قومی آزادی کے لئے شہید ہونے والے عظیم شہدا کی یاد میں خاموشی سے کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں عام لوگوں کی پہنچ میڈیا تک ہے، بلوچستان میں ریاست اپنی جبر کو اگرچہ اپنی کنٹرول میڈیا میں چھپانے میں کامیاب ہوئی ہے، لیکن غیرروایتی میڈیا کے ذرائع سے وہاں پر رونما ہونے والے واقعات ریاست کی جرائم کو آشکار کررہے ہیں۔ بلوچ تحریک کو تیزی اور خاموشی سے کاؤنٹر کرنے کے لئے ریاست ہر وہ حربہ آزما رہی ہے جس سے بلوچ آزادی کی تحریک کو کمزور کیا جا سکے۔ مذہبی شدت پسندی کا فروغ، منشیات فروشوں کی سرپرستی، اور جنگی گروہوں کو حکومت میں نمائندگی دیکر ریاست بلوچ تحریک کو تشدد کے ذریعے ختم کرنا چاہتی ہے، لیکن ان تمام واقعات کا حاصل ریاست کے لئے صفر ہی ہوگا کیوں کہ بلوچ عوام کی شمولیت قومی تحریک کو ناقابلِ تسخیر بنا چکی ہے۔ بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا کہ معاشروں میں تبدیلی اور انقلاب کے لئے تمام طبقات کا کردار اہم ہے، لیکن نوجوان طبقے کا کردار کسی بھی تحریک میں فیصلہ کن ہوتا ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قابض ریاست کی سازشوں سے باخبر ہوکر آزادی کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال دیں۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان بلوچوں کی آنیوالی نسلوں کو مزید اندھیرے میں رکھ کر اُن کی زمین ، وسائل پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا، لاکھوں کی تعداد میں غیر بلوچوں کی بلوچستان میں آبادی کاری کو ممکن بنانے کی پالیسیوں پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان اور چائنا کی بلوچ وسائل لوٹنے کی مشترکہ کوششوں کو ایک منظم جدوجہد ہی ناکام بنا سکتی ہے۔ بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بلوچ قومی تحریک میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو بے روزگاری، بے تعلیمی اور جہالت کی زندگیوں سے بچایا جا سکے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز