(ہمگام ویب نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ ہندوستان کی مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا علاقائی امن و سلامتی والا ملک ہے۔مزید یہ کہ انڈیا نے افغانستان میں اپنی مثبت کردار کو وسعت دیتے ہوئے اس بات پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔کہ وہ امریکی ایئر فورس کی مینٹینیس میں مددکرے گی۔کیونکہ افغانستان کی قومی سلامتی کیلئے علاقائی تعاون بہت اہمیت رکھتا ہے۔جبکہ امریکی ڈیفینس سیکرٹری جم میٹس نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھی بہت سے مواقع ہے۔کہ وہ علاقائی صورتحال کو بہتر کرے کیونکہ یہ پاکستان کی بہتری کیلئے ہے۔اور ہم پاکستان کو پرتپاک انداز میں استقبال کرینگے۔ڈنا وائیٹ نے کہا تجزیہ کار افغانستان میں بھارت کی طرف سے امریکی ایوی ایشن کی دیکھ بھال کرنے کے منصوبے میں شمولیت کو بھارت کی ایک اہم سفارتی و عسکری کامیابی قرار دے رہے ہیں۔اسی طرح ہندوستان نے افغانستان میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔ہندوستان نےوسطی ایشیائی ملکوں کی منڈیوں تک رسائی کیلئے چابہار کی بندرگاہ پر بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔


