کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے آج دوپہر سوئی کے علاقوں درنجین اور شاری دربار کے مقامات پر عام آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پاکستانی آرمی اور انکی پرائیویٹ ڈیتھ اسکواڈ کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی آرمی کے چار اہلکاروں سمیت ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک اور فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا۔سرباز بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔


