سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان پر جبری قبضہ کے خلاف،آج جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا...

بلوچستان پر جبری قبضہ کے خلاف،آج جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔ بی این ایم

(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کل اکتیس مارچ کو جرمنی کے شہر مونسٹر میں بلوچستان پر جبری قبضہ کے دن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے سے چار بجے مونسٹر ڈومپلا میں مظاہرہ ہوگا۔ تمام قوم پرست اور انسان دوست تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ستر سال پہلے ستائیس مارچ کو پاکستان نے بزور شمشیر بلوچستان پر قبضہ کرکے اسے اپنی کالونی بنایا۔ بلوچ قوم نے اس قبضہ کے خلاف پہلے ہی دن مزاحمت شروع کی جو ہنوز جاری ہے۔ بلوچستان کو دائمی غلام رکھنے کیلئے پاکستان نے بلوچستان کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرکے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں قائم کی ہیں۔ ہزاروں افراد شہید اور لاپتہ کئے جا چکے ہیں اور ہزاروں خاندانوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے ہجرت پر مجبور کرکے کئی گاؤں خالی کرائے گئے ہیں۔ بی این ایم کے احتجاج میں شرکت اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس #27MarchBlackDay ہیشٹیگ کا استعمال کرکے اس قبضہ کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز