سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستانی جیٹ طیاروں نےافغانستان کی ولایت کنٹر پر بمباری کی ،؛افغان حکومت

پاکستانی جیٹ طیاروں نےافغانستان کی ولایت کنٹر پر بمباری کی ،؛افغان حکومت

( ھمگام ویب نیوز ) پاکستانی فوج نے اپنے افغان طالبان پراکسیز کے ساتھ ،ساتھ افغانستان کی امن کو تہہ وبالا کرنے کے بعد اب باقاعدہ ریاستی سطح پر مظلوم افغانوں پر جیٹ طیاروں سے حملہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق افغان صوبے کنٹر پر پاکستانی بمباری کے بعد افغان حکومت کے حوالے سے جمعے کے دن پاکستان سے متصل افغان صوبے کنڑ میں بدھ کی رات پاکستانی فضائیہ نے کارروائی کی تھی، جس کے سبب ’وسیع پیمانے پر مالی نقصان‘ ہوا۔افغان حکومت کی طرف سے یہ الزام ایک ایسے وقت پر عائد کیا گیا ہے، جب آج بروز جمعہ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کی طرف سے اعتماد سازی کی کوششوں کے باوجود کابل حکومت کی طرف سے اس نئے الزام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ .تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ افغانستان سے قبل افغان حکومت کی طرف سے پاکستان پر حملوں کا الزام عائد کرنے سے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس دورے کے دوران انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی۔دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچپسی کے امور کے علاوہ اس بارے میں بھی مذاکرات کئے گئے کہ جنگجوؤں کے حملوں کو کس طرح روکا جا سکتا ہے ؟ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’افغانستان خبردار کرتارہا ہے کہ بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید متاثر کر سکتی ہے‘۔ اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کے مطابق ان کی فضائیہ نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور یہ الزامات ’بے بنیاد‘ ہیں۔افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بدھ کی رات پاکستانی جیٹ طیاروں نے کنڑ صوبے کے دانگام ضلع میں متعدد حملے کیے۔ کہا گیا ہے کہ اس کارروائی سے مالی نقصان ہوا تاہم زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کاروائی کی وجہ سے کوئی ہلاکت بھی ہوئی ہے کی نہیں .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز