جرمنی (ہمگام نیوز) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے جمعہ کے روز پشتون کمیونٹی کی طرف سے پاکستان میں پشتون نسل کشی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں پشتون کمیونٹی کے علاوہ جرمن شہریوں سمیت انٹرنشنل فرینڈز آف سندھ کے رہنما میر سلمان نے شرکت کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پشتون نسل کشی خلاف نعرہ درج تھے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا پاکستانی اجرتی کرایہ کا فوج پشتون نوجوانوں کو شہید کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس فوج نے امریکہ سے ڈالر لے کر پشتون بستیوں کو تباہ کیا
ہمارے ماؤں بہنوں کی عصمتوں کو تار تار کیا ہزاروں کی تعداد میں ہمارے مشیران کو قتل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم میں بیداری پاکستان کے لیے خوف کا علامت ہے نجیب کی خون سے شروع ہونے والا یہ تحریک اب ہماری قومی شناخت قومی آزادی تک جاری رہیگا ۔


