سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکمسن صدام اور آصف بلوچ کی جبری اغوا کو5سال پورے ہوئے

کمسن صدام اور آصف بلوچ کی جبری اغوا کو5سال پورے ہوئے

خاران (ھمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے جبری اغوا شدہ صدام بلوچ ولد مولوی محمد قاسم اور آصف بلوچ ولد بابو قاسم بلوچ کو آج پانچ سال پورے ہو گئے لیکن ان کے گھر والوں کو آج تک ان کی خیریت کی کوئی خبر نہ ملی کہ ان کے فرزند کہاں اور کس حالت میں ہیں ؟ آصف اور صدام کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے بچوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے. وہ اب بھی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بحفاظت واپس لانے اور پاکستانی خفیہ اداروں کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب کرا کر ہمیں اس اجتماعی اذیت سے نجات دلائیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز