۔(ھمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات مقبوضہ بلوچستان کے سبی شہر سے دن کےوقت پاکستان کے قابض فوج نے دن کو فوجی چھاونی کرمووڈھ سیآپ میں 25 کے قریب گاڑیوں پر مشتمل دستے فوجی چھاونی سے ہوکر مقبوضہ بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے بمبور کوہ سے ہوتے ہوئے سہ پہر کو شیرآب بارگ کی طرف روانہ ہوئے، اور فوج ان علاقوں میں لوگوں کو خوفزدہ کرنے و اپنی خوف کو چھپانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کی تھی۔تاہم آخری اطلاع آنے تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


