سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنساو میں مخبروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے کی ذمہ داری...

نساو میں مخبروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے نساو میں مخبروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں مخبر ہنگریز ولد ایوب لوہارانی مری ہلاک اور حضورو ولد ھدو لوہارانی مری شدید زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد مخبروں پر مشتمل ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے، جن کا سرغنہ خان محمد مسوری، جھیٹا، گوہر مری اور نذرو مری ہیں، ہمارے سرمچاروں کا پیھچا کرتے ہوئے 13 اپریل کو چوک سنٹ کے علاقے میں آئے۔ جن پر گھات لگا کر ہمارے سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بلوچ سرمچاروں، ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں اور فورسز کے درمیان رات گئے 9 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں سمیت ڈیتھ سکواڈ کے متعدد کارندے ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ازاں بعد ہمارے سرمچار بحفاظت نکل کر آج صبح 16 اپریل کو اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی فورسز اور مخبروں پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ہم ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں اور ریاستی کاسہ لیسوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔ آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز، ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں اور ریاستی کاسہ لیسوں کے خلاف ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز