ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن جاری، مزید تین افراد کی شہادت کی اطلاع، ویب ڈیسک کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں جاری خونریز آپریشن میں مزید تین افراد ہیلی کاپٹرو کی شیلنگ سے شہید ہوگئے جن کو ساڑت آف کے قریب فوجی ہیلی کاپٹروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شدید فوجی آپریشن کی وجہ سے علاقہ چھوڑ رہے تھے جبکہ مری علاقے جاہین اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے بلو سے مری اور بگٹی قبائل کے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عام لوگوں کو اغوا کر کے پاکستانخ فورسز کے اہلکار اپنے چھاوئینوں میں منتقل کر چکے ہیں