کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا آج صبح ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں نوثی کے مقام پر پاکستانی فورسز اور ان کی پشت پناہی میں چلنے والے پرائیوٹ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے قافلوں پر دو مختلف مقامات پر ریموٹ کنٹرول بمبوں سے حملہ کیا ان حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور جبکہ دو ریاستی مخبر بھی مارے گئے اور دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔