تربت (ہمگام نیوز)تربت و گردونواح کے علاقوں میں قابض پاکستانی فوجی جارحیت جاری جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد گرفتار و لاپتہ کیے گئے ہیں آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے بہمن، ڈھنک ،شاہی تمپ ، گوکدان شِنزُک پٹھان ِکہور نوکقلات ،کوشقلات ،میری ،ملائی بازار، دشتی بازار، آبسر ،زیارت ،جوسک سمیت گردونواح کے دیگر علاقوں میں گزشتہ شپ نو بجے سے فوجی نقل وحرکت تیزکردیا گیا ہے جبکہ آج صبح سے ان علاقوں کو پوری طور پر محاصرے میں لیکر آپریشن کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک کئی لوگ لاپتہ کے گئے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روزتربت دھوبی گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک فوجی صوبدار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کے ردِعمل میں فوج نے نہتے بلوچوں پر آپریشن کا آغاز کر دیا جو تاحال جاری ہے