شنبه, نوومبر 9, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول...

ڈیرہ بگٹی اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے ڈیرہ بگٹی اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی میں لوپ سے پیلاوغ ایف سی کی اشتراک سے سڑک تعمیر کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا ہے.سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے آج پنجگور کے علاقے چتکان میں ایف سی کے مرکزی کیمپ کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی فورسز جتنے چاہیں پنجگور سے بلوچ سرمچاروں کو کمزور کرنے کے من گھڑت دعوے کریں مگر بلوچستان میں کسی بھی علاقے میں موجود پنجابی فوجیوں کو ہر قدم پر اور بلوچستان کی آزادی تک بلوچ مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز