جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںپنجگورمیں فائرنگ باپ بیٹے جان بحق

پنجگورمیں فائرنگ باپ بیٹے جان بحق

( ھمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ پنجگور سے 90کلومیٹر دور پاکستان اور ایران کے زیر قبضہ باڈر سے ملحقہ علاقہ پروم کے علاقے سبزل بازار کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے اپنے کھیت میں شکار کھیلنے میں مصروف باپ بیٹوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے چالیس سالہ محمد انور ولد قلندر بلوچ اور اس کا بیٹا 20 سالہ محمد رحیم موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، جبکہ دس سالہ بیٹا محمد زابد زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور پہنچایا گیا جہاں وہ بھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ لیویز کے مطابق ملزمان ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی میں آئے تھے جو اپنی گاڑی چھوڑ کر مقتولین کی پراڈو گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ مقتولین پروم کے علاقے گواش کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پرویز امجد اور شہزاد نامی کسٹم کے قریب کجھور کے باغات میں بھیٹے ہوئے تھے کہ نا معلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں پرویز نامی شخص موقع پر جان بحق ہوا اور امجد اور شہزاد زخمی ہوگئے ہیں جہنیں تشویشناک حآلت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز