سراوان( ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقے سران، ھاش، بگان اور چابہار کے نزدیک ایرانی گجر آرمی کی فائرنگ سے چار معصوم بلوچ شہید و زخمی ہوگئے ہیں علاقائی ذرائع کے مطابق سراوان میں گل احمد بلوچ نامی ایک بلوچ جو کہ اپنے علاقے میں گاڑی سے پیٹرولیم اور ایرانی آٹا کا کاروبار کرتا تھا اس کی گاڑی جو کے ایرانی آٹا سے لدھا تھا کسی دوسرے علاقے میں جار رہا تھا ایرانی قابض فورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا دوسرے واقع جو کہ چابہار کے قریب پیش آئے اس واقع میں قابض ایرانی فورسز نے تین بلوچوں پر فائرنگ کرکے موقع پر دو بلوچ شہید ہوئے جب کہ ایک زخمی ہوئے جو ان کے بارے میں مزید معلومات آنا باقی ہیں ـ
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں مقبوضہ مغربی بلوچستان میں ایسے کئی واقعات شدت کے ساتھ جاری ہیں جس میں ایرانی آرمی، سکیورٹی فورسز اور پاسداران انقلاب معصوم بلوچوں کو کبھی چلتی گاڑی میں بلاوجہ فائرنگ کرکے شہید کرتے ہیں کبھی گھروں میں گھس کر بلوچوں کو شہید کرتے ہیں تو کبھی کسی راہ چلتے ہوئے بلوچوں کو بے دردی سے قتل کرتے ہیں ـ