جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںکوہستان مری میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے چار اہلکار ہلاک کیے...

کوہستان مری میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے چار اہلکار ہلاک کیے :آزاد بلوچ

کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل بروز بدھ شام سات بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہستان مری میں پاکستانی فورسز پر اس وقت جدید اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا، جب ان کا ایک کاروان رکھنی سے بھمبور کی جانب جارہا تھا۔ ان کے اس کاروان پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے بھیکڑ کے مقام پر حملہ کیا۔ ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اور فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری یہ کاروائیاں بلوچ قومی آزادی اور بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز