پنجشنبه, نوومبر 7, 2024
Homeخبریںایران نوازشیعہ حوثیوں کاسعودی عرب پر میزائل حملہ دوبارہ ناکام بنادیا گیا

ایران نوازشیعہ حوثیوں کاسعودی عرب پر میزائل حملہ دوبارہ ناکام بنادیا گیا

( ھمگام ویب نیوز )اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی افوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ایران کے حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر آج بروز جمعہ بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے امریکہ کی طرف سے مہیا کردہ جدید سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی میزائل نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے ایرانی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا. ۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے اپنے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ میزائل دن دوپہر کو سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز