کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ27 اپریل کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں موکندر فوجی قافلے کی پکٹ سیکورٹی اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔جمعرات26 اپریل کو سرمچاروں نے بلیدہ بٹ میں آرمی کیمپ کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی دوران دوسری طرف دو مورچوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات26 اپریل ہی کو شام کے وقت ضلع آواران کے علاقے کولواہ بدرنگ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے۔ ایک راکٹ کیمپ کے اندر جا گرا، جس سے قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔