سوات (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پشتون وطن کے شہر سوات میں پی ٹی ایم کے کل کے جلسے کے دوران پاکستانی فوج کی طرف سے بیھجے گئے ایک شرپسند کو کامیاب جلسے میں بدمزگی پیھلانےکی غرض سے قابض پاکستانی جنھڈے کو لے کر جلسہ گاہ میں پہنچے جس کو دیکھ کر وہاں بیٹھے غیرت مند پشتون عوام نے انھیں جلسہ گاہ کے اندر پاکستانی جھنڈے کو لہرانے سے منع کیا، منع کرنے کے باوجود اس شخص نے جلسہ گاہ کے اندر پاکستانی جھنڈے کو لہرانے کی کوشش کی، جس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود شرکاء نے انھیں جلسہ گاہ سے زبردستی نکال باہر کر دیا۔یاد رہے پشتون تعفظ موومنٹ کے لاہور جلسے میں بھی پاکستانی جھنڈے کو لہرانے سے منع کیا گیا تھا۔لیکن سوات جلسے میں انھوں نے اسی کو دہرانے کی ناکام کوشش کی جو کہ ان کی جبر و بوکھلاہٹ کا مظہر ہے۔