پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی فورسز کی بربریت جاری ، دو بلوچ...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی فورسز کی بربریت جاری ، دو بلوچ فرزند شہید

سروان( ہمگام نیوز) آج اعلی صبح قابض ایرانی فورسز کی بلا وجہ فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے اطلاع کے مطابق فائرنگ نشانہ بنانے والوں میں سالم چاریزہی اور واحد بلوچزہی شامل ہیں ـ

عینی شاھدین کے مطابق مقتولین بے گناہ تھے اور نا ہی انہوں نے کوئی جرم کیا تھا بس ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں دیکتھے ہی فائرنگ کرکے شہید کر دیا تاہم دوسری جانب جب ان کا قصور فورسز سے پوچھا گیا تو قابض ایرانی فورسز نے غصہ میں آ کر جائے وقوعہ پر موجود عام لوگوں کو مارنے کی دھمکی دی جس لوگ خوف و ہراس میں آ کر منتشر ہوگئے ـ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسی طرح ایک اور بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا اور دو دن پہلے ایرانی عدالتوں نے ایک بلوچ کو پھانسی کا حکم دیا تھا جس سے اسے زابل جیل میں بلوچ ہونے کے ناطے بلا کسی جرم کے پھانسی دے دی گئی رواں ہفتے قابض ایران چار بلوچوں سے ان کی زندگی کے چراغ گھل کر دیئے اسی نومبر میں آٹھ سے دس بلوچ ایرانی درندگی کا شکار ہوگئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز