پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںمغربی بلوچستان ، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند...

مغربی بلوچستان ، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند زخمی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز کی بلا وجہ فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شدید زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق دونوں بلوچ فرزند ایرانشہر کے کسی بازار میں صرف نسوار کا کاروبار کرتے تھے اور دونوں اپنی نسوار کی دکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک فورسز نے ان پر فائر کھول دیا اور دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے ،

زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو ایک گولی سر میں اور دو گولیاں ٹانگوں پر لگی ہوئی ہیں تاہم زخمی شدگان میں اب تک کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے مزید اطلاعات آنا باقی ہیں

 

دریں اثنا آج ایراندگان میں قابض ایران پولیس کی فائرنگ سے دو اور بلوچ شہید ہوگئے اطلاع کے مطابق آج شام کے وقت ایک گاڑی پر ایرانی پولیس نے فائر کھول دیا جس سے گاڑی میں موجود پٹرول نے آگ پکڑ لی اور گاڑی ڈرائیور سمیت ایک اور بلوچ جل کر خاستر ہوگئے انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق دو جوان بلوچوں نے اپنی ذاتی گاڑی میں پٹرول لاد کر کہیں لے جا کر اسے فروخت کرنے والے تھے ایراندگان میں پولیس نے ان کی گاڑی پر فائر کر دیا اور دونوں بلوچ جوان گاڑی سمیت جل گئے تاہم دونوں کے بارے میں معلومات جاری ہیں کہ کون تھے اور کہاں کے رہنے والے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز