دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںترکی شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے سختی سے...

ترکی شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے سختی سے گریز کرے: پینٹا گون

استنبول(ہمگام نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے علاقے منبج میں کرد پروٹیکشن یونٹس کے جنگجووں کو وہاں سے باہر نہ نکالا تو ترک فوج کو منبج میں داخل ہونے کا حکم دیا جائیگا۔استنبول میں تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ وہ خطے بالخصوص دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر امن کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک فوج کا ہدف شام میں ’پیپلز پروٹیکشن یونٹس‘ ہوگی، یہ تنظیم کرد جنگجووں پر مشتمل ہے اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشن کا ہدف امریکی فوج نہیں بلکہ ہم مشرقی فرات میں کرد جنگجووں سے علاقے کو خالی کرانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے ترکی کو خبر دار کیا ہے کہ وہ شمالی شام میں کردوں کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن سے سختی سے گریز کرے۔ پینٹا گون نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج کی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز