چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںالاحواز:ایرانی پولیس نے کریک ڈائون 28 احوازیوں کو حراست میں لیا

الاحواز:ایرانی پولیس نے کریک ڈائون 28 احوازیوں کو حراست میں لیا

خوزستان (ہمگام نیوز ڈیسک) ایران کے عرب اکثریتی شہر ‘الاھواز’ میں آج عوامی احتجاج مسلسل 38 روز بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ایرانی پولیس نے نہتے مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کم سے کم 28 احوازی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے تنظیموں کی جانب سے الاھواز میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی پولیس کےہاتھوں پرتشدد ظالمانہ حربوں کے استعمال کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔اس موقع پر الاھواز کے ایک مرکزی بازار میں مظاہرین کو احتجاج کرتے اور ان کا محاصرہ کیئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔الاحواز کی فری لیبریونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پولیس نے کریک ڈائون میں کم سے کم 28 الاحوازی کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے شہریوں کی شناخت میثم علی قنواتی، عیسیٰ‌مرعی، امین علوانی، مرتضیٰ اکبریان، طارق خلفی، مسعود عفری، جعفر سبحانی، مصطفیٰ عبیات، غریب حویزاوی، کریم صیاحی، حامد باصری، حافظ کنعانی،حامد جودکی، حسین دائودی، کاظم حیدری، یاسر ابراہیمیان، مجید جنادلہ، کوروش اسماعیلی، علی عقبا، محسن بلوطی، محمد پور حسن، محسن بہباتی، سید حبیب طباطبائی، جاسم رومزی، علی اتمامی، سید علی جواد پوری اور عبدالرضا دستی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز