یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںپشاور بم دھماکہ خاتون سمیت6افراد زخمی

پشاور بم دھماکہ خاتون سمیت6افراد زخمی

پشاور (ہمگام نیوز ڈیسک) پشاور صدر میں کالا باڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے سے گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔پاکستانی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کا روائیوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد اور مختیارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کے دو زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جب کہ دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہواہے۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے تاہم بم ڈسپوزل یونٹ ٹیم شواہد اکھٹے کررہی ہے۔جس مقام پر دھماکا ہوا، وہ پشاور کا ایک مصروف علاقہ ہے، جہاں قریب ہی ایک زیرِ تعمیر مسجد اور متعدد دکانیں موجود ہیں جبکہ وہاں لوگ ناشتے کے لیے بھی آیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز